ایک سرائیکی یا پنجابی زبان کی ضرب المثل ہے جس کا مفہوم ہے کہ
“اللہ پاک نے انسان کی ہدایت کے لئے چار کتابیں آسمان سے اتاری ہیں اور پانچواں دگہ(ڈنڈا) اتارا ہے۔ جو لوگ ان چار کتابوں سے سیدھے نہیں ہوتے تو انہیں دِگہ یعنی ڈنڈا سیدھا کرتا ہے۔”
٭ہمارے معاشرے میں لوگ ایمانداری سے شریفانہ زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔
٭حلال کمانا اور پرامن زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔
٭ ہر کسی کو ہدایت کا پوراپورا موقع دیا جائے گا۔
٭ کچھ لوگ وہ ہیں جو ہدایت کی زبان نہیں سمجھنا چاہتے۔
٭انکی خواہش بھی پوری کی جائے گی اور انہیں وہی زبان سمجھائی جائے گی جو سمجھنا چاہتے ہیں۔یعنی دِگہ کی زبان۔
٭ڈنڈے کو اس طرح استعمال کیا جائے گا کہ یہ زبان سمجھنے والوں کے دلوں میں کوئی حسرت نہیں رہے گی انشااللہ۔
٭ابتدائی طور پر پچاس ہزارکڑیل نوجوانوں پر مشتمل “جلاد فورس” قائم کی جائے گی۔ جو اعلی تربیت یافتہ ہو گی۔
٭ جلاد فورس کا کام فوری نوعیت کے جرائم میں موقع پر سرِعام سزا دینا ہو گا۔
٭ کچھ جرائم میں سرِ عام کوڑوں کی سزا کا اطلاق کیا جائے گا۔
٭ سرِعام پھانسی اور سرِ عام کوڑوں کی سزاؤں پر عملدرآمد جلاد فورس کے ذریعے کروایا جائے گا۔
٭۔مزید تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔